لنڈی کوتل اور اس کے آس پاس کے قبائل کا پٹہ تکّہ
تحریر : سید شایان
پٹہ تکّہ یا پٹہ دانا درحقیقت لنڈی کوتل اور آس پاس کے قبائل کی ڈش ہے جو آہستہ آہستہ مقبول ہوتی ہوئی پشاور کی نمک منڈی تک پہنچ گئی جہاں سے اس کی مقبولیت کا گراف پورے پاکستاں میں یکدم تیزی سے اُٹھا۔ یہ دراصل دُنبے کی کلیجی سے تیار ہوتا ہے دُنبے کی خُشک چربی میں نمک لگا کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر نمک لگی کلیجی کے گرد لپیٹ کر انگاروں پر سیَک لیا جاتا ہے کہ جب تک چربی سُنہرا رنگ اختیار نہ کر لے سنہرا ہوتے ہی جب چربی میں سے عرق ٹپکنا شروع ہو جا ئے تو سمجھیں کہ پٹہ تکہ تیار ہے اسے گرم گرم سیخوں پر کھانے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے
Views:877

Post a Comment
Comments
umer
very informative
Like Reply 4 years ago