اکبر کے باورچی خانے کےکھانے
تحریر : سید شایان
ابُوالفضل جن کا شمار اکبر کے نو رتنوں میں ہوتا ہے، اپنی تصنیف آئین اکبری میں لکھتے ہیں۔ اکبر کے باورچی خانے کےکھانے تین اقسام کے تھے ۔ اول وہ کھانے جو سبزی اور دالوں پر مشتمل تھے اور جن میں گوشت شامل نہ ہوتا تھا دوم وہ کھانے جن میں گوشت اور اناج ایک ساتھ پکایا جاتا تھا اور سوم وہ کھانے جن میں خالص گوشت ، مکھن اور مصالحوں کے ساتھ تیار کیا جاتا تھا۔
عام تصور یہ ہے کہ اکبر بادشاہ گوشت کا بہت دلداہ تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندو خواتین سے شادیوں کے بعد بادشاہ کی گوشت خوری کی عادت میں بہت کمی آئی اور اس کے دسترخوان پر خاصے کی چیزوں میں موسمی سبزیوں سے بنی ترکاریاں ، چنے کی دال کے کباب اور پلاؤ و دہی کا ملغوبہ ہوتا تھا بادشاہ جمعہ ، اتوار اور ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ کو گوشت کھانے سے اجتناب کرتا تھا عمر بڑھنے کے ساتھ اس نے اپنی پیدائش کے مہینے اکتوبر میں بھی گوشت کھانا چھوڑ دیا تھا کیونکہ شاید وہ جانتا تھا کہ ایک خاص عُمر کے بعد انسانی جسم کو جن پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے وہ گوشت کی بجاۓ دالوں اور اجناس سے حاصل کرنا زیادہ فائدہ مند ہے
Views:510

Post a Comment
Comments