پرندوں کے تکّے اور کباب
تحریر : سید شایان
شہنشاہ جہانگیر کو پرندوں تلّور ، تیتر، مرغابی، بٹیر، بطخ اورچڑیوں کے شکار کا بہت شوق تھا شہنشاہ جہانگیر نے اپنی أپ بیتی کتاب جہانگیر نامہ میں لکھا ہے کہ 12 سال سے 50 سال کی عمر تک اس نے جتنے جانور اور پرندے شکار کئے اس میں اس نے ہر شکار کا تحریری ریکارڈ رکھا جس کے مطابق اس نے 28532 جانوروں اور پرندوں کا شکار کیا جس میں پرندوں کی تعداد 13964 تھی وہ جب پرندے شکار کر کے لاتا تو شاہی باورچی خانے کے باورچی بادشاہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئےہر پرندے کو ایک نئی طرح سے، نئےڈھب سے پکاتا اور اس کا خوان یوں سجاتا کہ بادشاہ بے پناہ انعامات سے انہیں نوازتا پرندوں کے کباب اور تکّوں کے ایک خوان کی تصویر اس پوسٹ میں شامل ہے
Views:491

Post a Comment
Comments