ارُدو ادب اور کباب نگاری
تحریر : سید شایان
حکیم محمد سعید بانی ، ہمدرد دواخانہ پاکستان، اپنی ایک کتاب میں مشہور پہلوان رستم ِزماں گاما پہلوان کے بارے میں لکھتے ہیں
گاما جی میرے پاس مطب میں ایک دن
تشریف لے آئے۔ اب میں یہ غور کرتا رہ گیا کہ ان کو خمیرہ ہمدرد 6 گرام لکھوں یا 6 سیر ۔۔۔۔ اس کتاب میں گاما پہلوان کی خوراک کے بارے میں حکیم صاحب رقمطراز ہیں کہ گاما روزانہ صبح ناشتے میں ایک سیر مغزِ بادام کا حریرہ اور کوئی دس سیر دودھ نوش کرتے جبکہ غذا میں 8-7 سیر گوشت کی یخنی شامل ہوتی ۔۔۔ایک جگہ لکھتے ہیں کوئی 1955 کی بات ہے کہ کراچی کے ہوٹل انٹرکونٹیننٹل میں چاندنی لاؤنج میں 15 روپے کا بوفے ہوتا تھا۔ ایک دن ’بھولو برادران‘ چاندنی لاؤنج میں پہنچ گئے اور چکن تکّوں پرہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔ جب یہ برادران ایک سو سے زیادہ تکّے نوش جان کر گئے تو ہوٹل کا بوفے مینیجر بھاگا بھاگا آیا کہ آخر یہ تکّے کہاں جا رہے ہیں! اس نے دیکھا کہ تکّے بھولو برادران کے پیٹوں میں پہنچ چکے ہیں ۔۔۔ انہوں نے کہا : مینیجر جی! ابھی تو ہم نے تکّے چکھے ہیں۔ آپ تیار کرنا شروع کریں
Views:574

Post a Comment
Comments