دنیا کا مہنگا ترین کباب


تحریر : سید شایان

دنیا کے سب سے مہنگے کباب کی قیمت £975 ہے۔.


لندن کے کارپوریٹ ہب کنری وارف میں واقع ایک ترکش ریسٹورنٹ HAZEV ہازیو میں تیار کیا جانے والا کباب جسے رائل کباب کا نام دیا گیا ہے، دنیا کا مہنگا ترین کباب خیال کیا جاتا ہے اور اس کباب کے ایک پلیٹر کی قیمت 925 پاؤنڈز یا تقریباً 2 لاکھ 15 ہزار رُوپے ہے یہ نایاب کباب جاپانی واگیو بیف سے تیار کیا جاتا ہے جس میں جانور کو دُودھ پلا کر جوان کیا جاتا ہے جبکہ تازہ کھمبیاں اور پچیس سال پرانا اطالوی سرکہ بھی اس ڈش کا حصہ ہوتا ہے ،دنیا کا مہنگا ترین کباب بنانے والے شخص اوندر ساہان کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں اس سے بہتر کباب کہیں نہیں بنایا جاتا انہوں نے اپنے کباب کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس میں اعلیٰ ترین کوالٹی کے جاپانی گوشت، سبزیوں، زیتون کے تیل، فرانسیسی شامس پنیر، ترک پودینہ اور قدیم سرکہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس کی ایک بوتل قیمت دس ہزار روپے کے قریب ہے ( وزن 10 سی ایل ) یہ مزیدار کباب برطانوی کباب ایوارڈز کے مقابلے میں پہلا انعام بھی حاصل کرچکا ہے ۔ اس کباب کو کھانے کے شوقین افراد دُنیا بھر سے لندن کا رُخ کرتے ہیں اور اس کا لُطف اُٹھانے کے لئے انہیں تین سے چار روز پہلے آرڈر کرنا پڑتا ہے

کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔

سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں


Views:281



Post a Comment


Comments






سپانسرز