کوئلہ اور چار کول میں فرق !!
تحریر : سید شایان
بار بی کیُو تیار کرنے کے لئیے انگیٹھی میں کوئلہ کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے آج بھی گھروں میں شوقیہ بار بی کیُو تیار کرنے کا پروگرام ہو تو سب سے پہلے بازار سے کوئلے منگواۓ جاتے ہیں میرے بچپن میں مجھے یاد ہے ہر دو چار محلے چھوڑ کر لکڑی کی ایک ٹال ہوتی تھی جسے زیادہ تر پٹھان چلاتے تھے میں وہاں جاتا اور ضرورت کے کوئلے خرید لاتا تھا
آج منظر بدل چکا ہے کوئلوں کی ضرورت ہو تو ہم کسی بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور پر جاتے ہیں اور کاغذ کی خوبصورت پیکنگ میں اپنی مرضی کا چارکول لے آتے ہیں
کوئلے اور چارکول میں جو فرق ہے آج وہ بتا رہا ہوں کوئلہ قدرتی معدنیات میں سے ایک ہے جو لاکھوں سالوں کے عرصے میں زیرِ زمین بنتا ہے جبکہ چارکول لکڑی کو سُلگا کر یا بَھسم کر کے مصنوعی طریقے سے تیار کیا جاتا ہے آج ماحول کو فضائی آلودگی سے بچانے کا شعور آنا شروع ہُوا تو خالص کوئلے کے استعمال پر بھی پابندیاں لگنی شروع ہو گئیں اب تنہا کوئلے کو بار بی کئیو یا تمباکو نوشی کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں چارکول ملا دیا جاتا ہے جس سے آگ تیزی سے کوئلوں کو پکڑتی ہے اور کوئلے اس سے جلد دہک جاتے ہیں اور دیر تک دہکتے رہتے ہیں ورنہ پہلے کوئلوں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا کر کوئلوں کو دہکانے کی کوشش کی جاتی تھی
میں اس آرٹیکل میں تین تصویریں شائع کر رہا ہوں تاکہ پڑھنے والے کوئلے اور چار کول میں فرق سمجھ سکیں
کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔
سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں
Views:271
Post a Comment
Comments