بہاری کباب
تحریر : سید شایان
تکہ اور کباب پر میری ایک پوسٹ پر مجھ سے پُوچھا گیا ہے
بہاری کباب گوشت کی بوٹیوں سے تیار ہوتا ہے تو کیا اسے بھی تکہ کہا جائیگا تو جواب ہے، نہیں اسے کباب کی کیٹگری میں رکھا جائیگا کیونکہ بہاری کباب یقیناً بوٹیوں کی صورت ہی میں انگیٹھی پر رکھا جاتا ہے مگر جب تیار ہونے پر اسے سیخوں سے اتارتے ہیں تو بوٹیاں مخصوص مصالحوں خصوصاً کچری کی وجہ سے گُھل چکی ہوتی ہیں اور بظاہر پلیٹ میں بھی آپ کو بوٹیاں ہی رکھی نظر آتی ہیں لیکن جب آپ انہیں کھانا شروع کرتے ہیں تو گلاوٹ کے کبابوں کی طرح گھُلا ہُوا گوشت آپ کی پلیٹ میں ہوتا ہے جسے آپ دانتوں کے بغیر بھی کھا سکتے ہیں اصلی بہاری کباب میں بوٹیاں گُھلی ہوئی ملتی ہیں اگر کسی ریسٹورنٹ میں گوشت کی بوٹیاں نظر آئیں تو جانئے کہ یہ اصلی بہاری کباب نہیں ہے
جبکہ شیش کباب کو شیش کباب کہنا غلط ہے اسے شیش تکّہ ہی کہا لکھا اور بولا جائیگا خوُد ترکی میں جہاں سے یہ کباب شروع ہُوا اسے شیش تاؤک shish tawook کہا جاتا ہے تُرکی زبان میں Shish کا مطلب سیخ skewers ہے اور tawook کا مطلب chicken cubes مُرغ یا مُرغ کی بوٹی ہے اس کو مِلا کر پڑھیں تو بنے گا
سیخ پر مرغ کی بوٹی۔ تو یہ واضح طور پر تکّہ ہے کباب نہیں اسے شیش کباب کہنا غلط ہے
اس بات کو تفصیل سے سمجھنے کے لئے میری پوسٹ تکّہ کباب پڑھیں
کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔
سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں
Views:184
کباب کہانی سے متعلقہ مزید پوسٹ
اہم
موضوعات
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
-
16
Post a Comment
Comments