کباب اور تکّہ میں کیا فرق ہے


تحریر : سید شایان

٭ تکّہ یا کباب - آپ کا concept کلئیر ہونا چاہئیے۔کہ کباب اور تکّہ میں کیا فرق ہے ، کسے کباب کہنا ہے اور کسے تکّہ ! 


سید شایان کی زبان و بیان کےحوالے سے ایک اہم پوسٹ جسے آپ اپنے دوست احباب سے بھی شئیر کیجئیے۔ اور اس موضوع پر آپ اپنی راۓ ضُرور کمنٹس کریں

تکّہ کباب ، دراصل دو الگ الگ ڈشز ہیں ایک تکّہ اور دوسری کباب۔

بار بی کیو کی ہر وہ شکل جو دانتوں سے چباۓ بغیر نہ کھائی جا سکے تکّہ کہلاۓ گی اور جو دانتوں سے چباۓ بغیر بھی کھائی جا سکے کباب کہلاۓ گی۔ یہ ایک سادہ سا اصول یاد رکھئیے

ہر وہ ڈش جس میں گوشت کو بوٹی بنا کر یا

ٹُکڑے کر کے یا پارچے بنا کر یا اسُے سالم ہی آگ ہر سیکا جائیگا یا تیل میں تلا جا ۓ گا یا اوون میں بیک کیا جائیگا وہ تِکّہ کہلاۓ گی

اور ہر وہ ڈش جس میں گوشت کا قیمہ کر کے اسُے آگ پر سیکا جائیگا یا برتن / کڑاھی میں ڈال کر بھُونا جائیگا یا تیل میں تلا جائیگا یا اوون مین بیک کیا جائیگا اسے کباب کہیں گے

اب تکہ کے آگے اس کی کٸی اقسام ہیں جیسا کہ

بوٹی تکّہ - کسی بھی قسم کے گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کو آگ پر سیکنا

چکن تکہ - جسے پنجاب میں چکن بوٹی یا چکن پِیس بھی کہا جاتا ہے

مٹن تکہ - بکرے یا دنبے کے گوشت سے تیار ہوتا ہے پشاور کی نمک منڈی میں اسے خُشک تکہ کہا جاتا ہے اور یہ ایسے دنبے سے تیار کیا جاتا ہے جس کی عُمر بہت زیادہ نہ ہوئی ہو

بیف تکہ - گاۓ یا بھینس کے گوشت سے تیار ہو تا ہے

فِش تکّہ ۔ کسی بھی مچھلی کے گوشت کو ٹکڑے کر کے أگ پر سیکنا یاد رہے کہ مچھلی یا آبی جانوروں کے گوشت کو بوٹی نہیں کہا جاۓ گا اسکے ٹکڑے یا حصّے کیے جاتے ہیں

چِڑا تکّہ / پرند تکّہ ۔ مُختلف پرندوں کا شکار کر کے سالم پرندے کو آگ پر سیکا جاتا ہے اب گوجرانوالہ میں اسُے روانی میں چڑا کباب کہا جاتا ہے جو علمِ لسانیات کی رُو سے غلط ہے اسے چڑا تکّہ یا پرند تکّہ ہی کہا اور پڑھا اور لکھا جائیگا کیونکہ چڑا سالم گوشت کے آگ پر سیکا جا رہا ہے اس کا قیمہ نہیں کیا گیا اگر قیمہ کیا جاتا تو پھر چڑا کباب کا لفظ استعمال ہوتا

اسی طرح کباب کے آگے بھی اس کی کئی اقسام ہیں

جیسا کہ

شامی کباب ، اس میں گوشت کا قیمہ کیا جاتا ہے یا گوشت کو اُبال کر پیسا جاتا ہے لیکن پھر تیل میں تلا جاتا ہے آگ پر سیکا نہیں جاتا

سیخ کباب ، اس میں قیمے کو سیخ پر چڑھا کر آگ پر سیکا جاتا ہے ، بُھونا نہیں جاتا نہ تلا جاتا ہے

یاد رہے جو چیز براہِ راست آگ پر رکھ کر تیار کی جاۓ اس کے لئے سیکنا / سیک کا لفظ استعمال ہو گا اور جو چیز کسی برتن میں ڈال کر یا گرل کے اوپر رکھ کر آگ پر رکھ کر تیار کی جاۓ اس کے لئے بھُوننے کا لفظ استعمال ہو گا۔ جیسا کہ کڑاھی گوشت کو بھُون کر تیار کیا جاتا ہے سیک کر تیار نہیں کیا جاتا

انگلش زبان میں تکہ ہو یا کباب جو بھی ڈش آگ پر رکھ کر یا کوئلوں پر رکھ کر تیار ہو گی اُسے یا بار بی کیو یا پھر گِرل بولا جاۓ گا

لفظ بار بی کیو barbecue ویسٹ انڈیز کے قریب ایک کیریبین علاقے کے امریکن انڈین جنگلی قبیلے ٹائینو کی زبان سے آیا ہے جو جنگلوں میں شکار کے گوشت کو کھانے کے لئے اونچے درختوں کی مچان پر جو چُولہا رکھ کر گوشت سیکتے تھے اس چولہے کو ان کی زبان میں barbacoa کہا جاتا تھا

کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔

سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں


Views:260



Post a Comment


Comments




کباب کہانی سے متعلقہ مزید پوسٹ



سپانسرز