کباب چینی - سیخ کباب میں خُوشبو پیدا کرنے والی سیکرٹ سپائس
تحریر : سید شایان
کباب چینی - سیخ کباب میں خُوشبو پیدا کرنے والی سیکرٹ سپائس
کباب چینی دیکھنے میں کالی مرچ کے گول دانوں کی مانند ہوتی ہے ، اور مُشکل سے ان دونوں میں پہچان ہوتی ہے۔ اسکو غور سے دیکھا جاۓ تو کباب چینی میں ایک ڈنٹھل لگا نظر آتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کباب چینی ہےاور سیاہ مرچ نہیں ہےط۔
لکھنئو جو مشرق میں کبابوں کا شہر کہلاتا ہے وہاں کے سیخ کبابوں کا لازمی جُزو کباب چینی ہے۔ پاکستان میں ، میں نے صرف بُندو خان خواہ وہ کراچی والا اصلی بُندو خان ہو یا لاہور والا دُوسرا بندُو خان دونوں کے سیخ کبابوں میں کباب چینی کا ذائقہ پایا ہے
ایک کِلو قیمے میں کباب چینی کےپندرہ سے بیس دانے اچھی طرح پِیس کر قیمے میں ملا دئیے جائیں تو انگیٹھی پر سیخ رکھتے ہی کبابوں میں ایسی خُوشبو پیدا ہو گی کہ آس پاس کے دس سے بارہ گھرسیخ کبابوں کی دُھواں دار خُوشبو سے مہک اٹھیں گے - تجربہ کر دیکھیں
کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔
سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں
Views:149
Post a Comment
Comments