ہم جو کھاتے ہیں !!
تحریر : سید شایان
ہم روز مرہ زندگی میں جو کچھ کھاتے ہیں وہ سائنسی لحاظ سے 5 فوڈ گروپس میں تقسیم ہے
1- کاربوہائیڈریٹس
2- پروٹینز
3- ڈیریز
4-ویجی/ فروٹس
5- آئل و شوگر
آج کھانا کھاتے ہوۓ اپنی پلیٹ پر ایک نظر ڈالئے اور یہ دیکھئیے کہ کیا آپ کے کھانے میں ان پانچوں گروپس کے ہر سیکشن کی کوئی نہ کوئی چیز شامل ہے یا نہیں ؟ اگر ایسا ہے تو بہت اچھی بات ہےاور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آپ کے کھانے کو متوازن نہیں کہا جائیگا آپ کو خود کو صحت مند رکھنے کے لئے ان پانچوں گروپس کی کسی ایک چیز کو اپنے کھانے کی پلیٹ میں شامل کرنا ہو گا اس اصول پر عمل لازم ہے مجھے یہ یقین ہے کہ جو شخص بھی اپنے کھانے میں ان پانچوں فوڈ گروپس کو ذہن میں رکھے گا تو وہ نہ کبھی بیمار ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس پر زیادہ عُمر ہونے کے باوجود کبھی بُڑھاپا آ سکتا ہے
یہ ایک ایسا فارمولہ ہے کہ آپ جو کچھ کھائیں ایک تو سب ہضم ہو جائیگا اور جو آپ کی باڈی کے حساب سے وافر ہو گا وہ آپ کے جسم سے خارج ہو جائیگا اور یوُں کبھی آپ کو وزن بڑھنے کی شکایت بھی نہیں ہو گی ۔ یہ بات مجھے میرے نیوٹریشنسٹ
نے چند دلیلوں سے سمجھائی ہے
اب کھانے کے ان 5 فوڈگروپس کے نام اور ان کی کارکردگی (functions) پر بات ہو جاۓ ۔
1-کاربوہیڈریٹس Carbohydrates
اس گروپ میں اناج، چاول،پاستا، نوڈلز اور روٹی وغیرہ شامل ہیں
کاربوہائیڈریٹس جسم کو توانائی اور طاقت مہیا کرنے اور جسم میں توانائی کو ذخیرہ کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں یہ آپ کے دماغ ، دل کے پٹھوں، گردوں اور اعصابی نظام کو ایندھن مہیا کرتے ہیں یہ آپ کا پیٹ بھرنے میں مدد کرتے ہیں۔
2- پروٹینز proteins
یہ گروپ گوشت ، دالیں، مچھلی ، انڈے ، بیج اور خُشک میوہ جات پر مشتمل ہے
یہ جسمانی پٹھوں کی تعمیر ، ٹشوز کی مرمت کرنے اور انزائمز اور ہارمونز تیار کرنے میں مدد گار ہے
جسم کو نشونما اور خوبصورتی دیتا ہے بالوں میں مضبوطی لاتا ہے دو انڈے روزانہ کھانا پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
3- ڈیریز Dairies
اس گروپ میں دودھ دہی مکھن اور چِیز شامل ہیں
اس گروپ میں شامل اشیأ جسم کو پروٹینز ، وٹامنز اور کیلشیم مہیا کرتی ہیں ان سے جسم کے مسلز ، ہڈیوں ، جلد ، دانت اور اعصاب کو مضبوطی ملتی ہے یہ جسم کو تھکان سے بچاتی ہیں اور دماغی نشونما اور صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں
4- پھل اور سبزیاں
Fruits and vegetables
یہ جسم کو پروٹینز فائبر اور منرلز مہیا کرتے ہیں
خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں آنتوں کی صحت انہی سے ممکن ہے قبض اور ہاضمے کے تمام مسائل کو حل کرتے ہیں بلڈ پریشر کو نارمل رکھتے ہیں دل کی بیماری اور فالج کے خطرے سے بچنے میں مدد گار ہیں
5- روغن اور مٹھاس Oil and sugar
یہ گروپ گُڑ، چینی مختلف چکنائیوں (fats) گھی اور مختلف اقسام کے تیلوں و روغنیات پر مشتمل ہے
چکنائی تیل اور مٹھائیاں ہمارے جسم کو کیلوریز مہیا کرتی ہیں اس گروپ کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور ہارمونل عدم توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جسم سے زہریلے مادے دوُر کرتے ہیں جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتے بالوں اور ناخنوں کو صحتمند رکھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر آپ کے موڈ کو خوشگوار رکھتے ہیں
کباب خانہ میں اس تحریر کی ضرورت اس لئے محسوس کی گئی کہ جب بھی آپ ثقیل کھانا (heavy food ) کھائیں جس میں خالص گوشت کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جیسا کہ تکّہ کباب وغیرہ، تو اس کے ساتھ دہی یا نمکین لسّی اور تازہ سبزیوں و پھلوں کی سلاد کا استعمال لازمی کیا کریں اس سے گوشت کو ہضم کرنے میں کافی مدد ملتی ہے اور جسم یا سینے پر بھاری پن پیدا نہیں ہوتا
کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔
سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں
Views:191
Post a Comment
Comments