میں پچھلے بائیس برسوں سے دُنیا بھر میں کھاۓ جانے والے کبابوں پر تحقیق کر رہا ہوں
تحریر: سید شایان
میں پچھلے بائیس برسوں سے دُنیا بھر میں کھاۓ جانے والے کبابوں پر تحقیق کر رہا ہوں ، واقعہ یہ ہے کہ جب میں نے اپنے ایڈورٹائزنگ بزنس کو خُدا حافظ کہا تو میرا ارادہ فوڈ بزنس میں آنے کا تھا اور اسوقت میں نے سوچا تھا کہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ بناؤنگا جہاں صرف کباب مہیا ہوں گے یا وہ کھانا جن میں کباب کا استعمال لازمی ہے لیکن بوجوہ میں اسوقت پراپرٹی بزنس میں نہ چاہتے ہوۓ بھی چلا گیا اور ریسٹورنٹ کا خواب ادھُورا رہ گیا ، لیکن فارغ اوقات میں جب میں کبابوں اور مُغل تہذیب کے کھانوں پر اپنے ریسرچ ورک کو دیکھتا تو اپنےاس ارادے کو دُہراتا کہ میں ایسا ریسٹورنٹ ضرور قائم کرونگا اور یہ کباب خانہ دراصل اس ریسٹورنٹ کو قائم کرنے کی ایک کوشش ہے
کباب
خانہ میں 100 سے زیادہ اقسام کے کباب
تیار و فروخت کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ جن میں سیخ کباب، شامی کباب، پشاوری چپل کباب، بہاری کباب، سبزی vege کباب، ایرانی چلُو کباب، شیش کباب (ٹرکش)، گلاوٹی کباب لکھنئو، گولا کباب، کاکوری کباب لکھنؤ ، افغانی کباب، ڈونر کباب ٹرکش ، سرائیکی ٹکیہ کباب ، دال کباب، مچھلی کباب، جھینگا کباب، پارچہ کباب ( ہرن، تیتر، مُرغابی ، شُتر مُرغ کے گوشت سے تیار شُدہ)، بلوچی کھڈی کباب، نلی کباب اور شام کی محفلوں کے لئے خصوصی تیار ہونے والے دو آبی کباب زیادہ مشہور ہیں
کباب خانہ میں تیار ہونے والے کبابوں میں خاص مصالحے، جڑی بوٹیاں ، عرقیات ، خُشک میوہ جات، مُختلف تازہ سبزیوں اور پھلوں کا رس ، بیج ، تیل ، سفُوف، منرلز، اور زمینی دھاتوں کا سَت استعمال کیا جا سکے گا اور اس بنُیاد پر ہم یہ دعوی کرتے جو کبابوِں کا ذائقہ اور معیار ہمارے کبابوں کو حاصل ہو گا ، وہ دُنیا میں کسی دوسرے کباب کو حاصل نہ ہو گا , ہمارے ہر کباب کا ذائقہ ہمارے دُوسریے کباب کے ذائقے سے الگ اور جُدا ہونا اس بات کی دلیل ہو گا کہ ہم دُنیا بھر میں کبابوں کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں اور آپ یہ کباب کھا کر ہمارے دعوی کی تائید کرتے نظر أئیں گے
اسکے علاوہ کباب خانہ میں خاص طور پر نُکتی کباب پُلاؤ، بریانی قورمہ ، کستُوری چانپیں ، گھڑا گوشت ، نہاری اور حلیم تیار کرنے کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے
اس کے علاوہ آلو پرٹھا، شامی کباب پراتھا، بوٹی کباب پراٹھا، مُولی و ساگ کباب پراٹھا ہمارے کباب خانے کی شان کو اور دو چند کریں گے اور کھانے والے کی لذتِ دہن کو ناقابلِ فراموش تجربہ دیں گے
کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔
سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں
Views:142
Post a Comment
Comments