دہی کے کباب (کھٹے میٹھے)
تحریر: سید شایان
دہی کے کباب (کھٹے میٹھے)
انہیں آپ چکن سینڈوچز کے متبادل کے طور پر فرائیز کے ساتھ کھائیں بہت لطف دیں گے
اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو پھر فرائیز کے بغیر لیجئیے یہ کباب صحت اور ذائقے کا حسین امتزاج ہیں اور خاص طور پر ڈائٹ کرنے والوں کے لئے بہت آئیڈیل ہیں
اجزأ :-
یوگرٹ (کریمی دہی) 500 گرام
پنیر 125 گرام
پیاز چوپ کی ہوئی 50 گرام
ادرک ایک ٹی سپون پسا ہوا
باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا۔ 20 گرام
بھگو کر چِھیلے گئے بادام 10 عدد
ان کو بھی باریک لمبا لمبا کاٹ لیں
کشمش 10 گرام اس کو چھری سے chop کر لیں
چینی یا شکر ایک چاۓ کا چمچ
سفید دکنی مرچ پسی ہوئی۔ آدھا ٹی چمچ
چھوٹی الائچی پسی ہوئی۔ آدھ ٹی چمچ سے ذرا کم
نمک ایک بھری ہوئی چٹکی
زیتون کا تیل ایک چھوٹی پیالی
کارن فلور 100 گرام
بُھنی جَو کا پاؤڈر 50 گرام
بنانے کا طریقہ :-
ململ کے کپڑے میں یا انتہائی باریک چھلنی میں دہی کو ڈال کر رات بھر لٹکاۓ رکھیں اور صُبح اس کو شیشے کے پیالے میں نکال کر رکھ لیں اب اس میں پسا ہوا پنیر ، کشمش، ہرا دھنیا، بادام اور پیاز اچھی طرح سے ملا لیں بعد ازاں چینی، الائچی، سفید مرچ اور چُٹکی بھر نمک ملا لیں اور اس آمیزے کی شامی کباب کی طرح گول ٹکیاں بنا لیں اور کارن فلار میں ہلکا سا لپيٹ کر اس پر جو کا پاؤڈر چھڑ کیں اور ایک فرائی پین میں ہلکا تیل لگا کر مدھم آگ پر براؤن ہونے تک گرل کریں لیجئیے ، کباب تیار ہیں انہیں گرم گرم کھانے کا مزا ہی اور ہےانہیں کیچپ اور ایک کپ چاۓ کے ساتھ نوش کیجئیے
کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔
سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں
Views:319
Post a Comment
Comments