ارُدو ادب اور کباب نگاری


تحریر : سید شایان


حکیم محمد سعید بانی ، ہمدرد دواخانہ پاکستان، اپنی ایک کتاب میں مشہور پہلوان رستم ِزماں گاما پہلوان کے بارے میں لکھتے ہیں

‎گاما جی میرے پاس مطب میں ایک دن

‎ تشریف لے آئے۔ اب میں یہ غور کرتا رہ گیا کہ ان کو خمیرہ ہمدرد 6 گرام لکھوں یا 6 سیر ۔۔۔۔ اس کتاب میں گاما پہلوان کی خوراک کے بارے میں حکیم صاحب رقمطراز ہیں کہ گاما روزانہ صبح ناشتے میں ایک سیر مغزِ بادام کا حریرہ اور کوئی دس سیر دودھ نوش کرتے جبکہ غذا میں 8-7 سیر گوشت کی یخنی شامل ہوتی ۔۔۔ایک جگہ لکھتے ہیں کوئی 1955 کی بات ہے کہ کراچی کے ہوٹل انٹرکونٹیننٹل میں چاندنی لاؤنج میں 15 روپے کا بوفے ہوتا تھا۔ ایک دن ’بھولو برادران‘ چاندنی لاؤنج میں پہنچ گئے اور چکن تکّوں پرہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔ جب یہ برادران ایک سو سے زیادہ تکّے نوش جان کر گئے تو ہوٹل کا بوفے مینیجر بھاگا بھاگا آیا کہ آخر یہ تکّے کہاں جا رہے ہیں! اس نے دیکھا کہ تکّے بھولو برادران کے پیٹوں میں پہنچ چکے ہیں ۔۔۔ انہوں نے کہا : مینیجر جی! ابھی تو ہم نے تکّے چکھے ہیں۔ آپ تیار کرنا شروع کریں

کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔

سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں


Views:118



Post a Comment


Comments



ادبیات سے متعلقہ مزید پوسٹ



سپانسرز