کراچی والوں کا بَن کباب


تحریر : سید شایان


کراچی والوں کا بَن کباب بھی کیا بَلا کی شے ہے ، شامی کباب کو بہت زیادہ پھینٹے ہوۓ انڈے میں لپیٹ کر توے پر تل کر دودھ میدے سے بنے چورس شکل کے بَن میں رکھا جاتا ہے اور پھر اس پر دہی پودینے کی ہری چٹنی پیاز اور ٹماٹر کے چھلے بنا کر رکھے جاتے ہیں اس بن کباب کا اصل سیکرٹ انڈے کی پِھٹائی ہے پھینٹ پھینٹ کر انڈہ جھاگ بن جاتا ہے اور یہی جھاگ اس کے ذائقے کا اصل راز ہے میں اپنے بچپن میں جب بن کباب کے ٹھیلوں کے سامنے سے گذرتا تو توے پر ایک دوسرے کے اوپر رکھے کبابوں کو دیکھ کر یہی سوچتا رہتا کہ کباب آملیٹ کے غلاف میں اندر کیسے آ جاتا ہے جس طرح فرائی انڈے کے درمیان میں زردی ہوتی ہے اور چہار اطراف سفیدی تو اس کباب کو دیکھ کر میں فرائی انڈے کا سوچتا کہ اس کباب کے چاروں طرف سفیدی ہوتی ہے اور درمیان میں زردی کی جگہ یہ کباب کیسے آ جاتا ہے لیکن اس کا جواب مجھے بہت آ گے جا کر ملا جب میں کالج میں آ گیا تھا اور گرمیوں کی چھُٹیوں میں کراچی گیا تھا تو ایک دن میں نے اسےوہیں ٹھیلے پر بنتے دیکھ لیا تھا …Lolll 2019 میں میکڈونلڈز نے انڈے والا بن کباب اپنے برانڈ کے ذریعے متعارف کروایا۔ یہ یقیناً ہمارے جھاگ والے انڈے سے بنے بَن کباب کے ذائقے کی فتح ہے کہ دُنیا کی نمبر ون برگر بنانے والی کمپنی نے ہمارے پیارے بَن کبا ب کو خود اخبار جیسی پیکنگ میں رکھ کر بیچنا شروع کر دیا جیسے بَن کباب عام طور پر کراچی کی سڑکوں پر بیچے جاتے ہیں

کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔

سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں


Views:77



Post a Comment


Comments



پاکستانی کباب سے متعلقہ مزید پوسٹ



سپانسرز