چُلّو کباب


تحریر : سید شایان


چُلّو کباب (Chelow Kebab )ایک ایرانی قومی ڈش ہے۔ اور ایران کے گھر گھر میں اسُکا استعمال ایسے ہی عام ہے جیسا کہ ہمارے ہاں برِیانی ۔ چُلّو کا مطلب چاول ہے۔ چونکہ یہ کباب صرف چاولوں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں اور ان میں چاول کا آٹا بھی ڈلتا ہے تو اس لیےانہیں چُلّو کباب کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹر کی سلاد کا بھی اپنا ایک مزا ہے جو ان کبابوں کے ساتھ ہی پیش کی جاتی ہے۔ ثاُبت ٹماٹر کے چاروں اطراف میں کٹ لگا کر اس میں لہسن کے جوَےلگا کر گِرل کر لیں اور بٹر رائس اور چُلّو کباب ایک ساتھ کھائیں ۔

کباب خانہ کے لئے یہ مضمون سید شایان نے تحریر کیا۔

سید شایان پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں اور لاہور پاکستان کے علاقے مین گلبرگ میں اپنی بزنس فرمز چلاتے ہیں کھانا پکانے کے شوقین، ماہرِ آشیز اور کھانوں کے تاریخ نویس ہیں. ان کی ایک فرم جو کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ چلاتی ہے فائیو سٹارز ہوٹلز اور بڑے بار بی کیو ریسٹورنٹس کے لئے فوڈ کنسلٹنسی مہیا کرتی ہے اور مختلف food events پر کام کر رہی ہے سید شایان کھانوں سے جُڑی اشیأ جیسے مصالحے ، گوشت ، سبزی ، پھل ، ڈیریز اور گھی و آئل کے استعمال کو خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اور آجکل کباب خانہ بلاگ اور ویب سائٹ کے لئے کھانوں کی ایک سیریز لکھ رہے ہیں


Views:126



Post a Comment


Comments



پاکستانی کباب سے متعلقہ مزید پوسٹ



سپانسرز